روضہ دار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کسی مزار کا مجاور، نگہبان۔ "حافظ جی کہ روضہ دار تھا . اس نے حاضر ہو کر ملازمت کی ملکہ طلسم کی۔" ( ١٩٥٥ء، طلسم حکیم اشراق، ١٠٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'روضہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغۂ امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب 'روضہ دار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کسی مزار کا مجاور، نگہبان۔ "حافظ جی کہ روضہ دار تھا . اس نے حاضر ہو کر ملازمت کی ملکہ طلسم کی۔" ( ١٩٥٥ء، طلسم حکیم اشراق، ١٠٨ )
جنس: مذکر